ڈالر کی اونچی اڑان کر گئی نقصان

لاہور (اوے سوری نیوز)
ڈالر کی قیمت میں اضافے نے عام استعمال کی چیزوں سے لے کر بڑے منصوبوں تک ، سب چیزوں کو ہی مہنگا کردیا ہے۔ اگر اورنج لائن منصوبے کی بات کی جائے تو اس کی لاگت میں تقریباً 180 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈالر کی بڑھتی قدر کے باعث اورنج لائن ٹرین منصوبہ مزید مہنگاہو کر 340ارب روپے تک جاپہنچا ہے ۔ اورنج لائن منصوبے کی لاگت نہ صرف ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث بڑھی ہے بلکہ منصوبے میں تاخیر نے بھی اربوں روپے کا نقصان کیا ہے حکومت کو منصوبے میں تاخیر کے باعث یومیہ 6 کروڑ 90 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرناپڑا ۔ 234روزکاجرمانہ 15ارب روپے تک پہنچ گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 2015میں منصوبے کی لاگت ایک کھرب 60 ارب 60 کروڑ روپے تھی لیکن 2018میں ڈالر بڑھنے سے منصوبے کی لاگت 224 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔ تاخیراوردیگروجوہات کی بناپر لاہور کے اورنج لائن ٹرین منصوبے کی لاگت اب 340ارب روپے تک پہنچ چکی ہے
Previous
Next Post »